کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ قومی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا ۔قوم ترقی کا راستہ روکنے والوں کو مسترد کردے ۔ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہوچکی ہے ۔آئندہ برس تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔آپریشن ضرب عضب،کراچی اور بلوچستان آپریشنز کامیابی تک جاری رہیں گے۔ملک میں اب کبھی دہشت گردی کا دور نہیں آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو فوجی فرٹیلائزر پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ نجی ادارے بھی بجلی کی کمی پورا کرنے کے عمل میں شریک ہوچکے ہیں۔فوجی فرٹیلائزر پلانٹ سے 118 میگاواٹ بجلی کوئلے سے پیدا ہوگی۔فوجی فرٹیلائزر کی بجلی سے کراچی کی شہری آبادی بھی فائدہ اٹھا سکے گی۔آئندہ برس تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ،جس سے اقتصادی ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا ۔پوری قوم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں یکسو ہوجائے۔انہوںنے کہا کہ 1970کے دہائی کے بعد ملک کی تنزلی کا سفر شروع ہوا ۔جسٹس منیر کا فیصلہ ملک کے لیے مسائل پیدا کرنے کا سبب بنا ۔1999کے بعد ملک کے 14برس ضائع کردیئے گئے ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ کراچی اور فاٹا کے لوگ دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئے، اب بہتری آئے گی ۔آپریشن ضرب عضب،کراچی اور بلوچستان آپریشنز کامیابی تک جاری رہیں گے۔ملک میں اب کبھی دہشت گردی کا دور نہیں آئے گا ۔علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر کو ہدایت کی ہے کہ تمام طبقات کو ساتھ ملاکر کراچی کی ترقی یقینی بنائی جائے ۔ یہ ہدایت انہوںنے پیر کے روز یہاں گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے ملاقات میںکی ۔ صدر ممنون حسین نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اس منصب کو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے استعمال کرینگے جس پر گورنر سندھ نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.