دہشت گردوں نے بچنے کیلئے نیا طریقہ کار اختیار کر لیا، وارداتوں کے بعد پستول کی فائر پن تبدیل کرنے کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے نئے طریقے اختیار کر لئے ہیں اور وارداتوں کے بعد پستولوں کے فائر پن تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دہشت گردانہ وارداتوں کی فرانزک رپورٹس کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں نے بھی بچنے کیلئے نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ دہشت گرد وارداتوں کے بعد پستولوں کے فائرپن تبدیل کر دیتے ہیں جس کے باعث گولی کے خول پر نیا نشان آتا ہے اور جب اس خول کی فرانزک رپورٹ منگوائی جاتی ہے تو نئے نشان کے باعث خول پچھلی وارداتوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار سے میچ نہیں ہوتا۔
ذرائع کے مطابق یہ طریقہ کار چند ماہ کے دوران استعمال ہوا ہے اور کئی وارداتوں میں دہشت گردوں نے تحقیقات کاروں کو چکمہ دیا ہے۔ حساس اداروں، سینئر افسران اور تحقیق کاروں نے بھی دہشت گردوں کے اس ہتھکنڈے کی تصدیق کی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.