لاہور(بی ایل ٰآئی)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میو ہسپتال کے سرجکیل ٹاور کے ایمرجنسی وارڈز میں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے کے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کو مالی امداد کے چیک دیئے شدید زخمی افراد کو پانچ لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے گئے وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے بزدل دشمن بہادر پاکستانی قوم کا سامنا نہیں کر سکتا اور یہ جنگ عوام کی حمایت سے جیتیں گے وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر زخمیوں کا بہترین علاج کروا رہے ہیں دھماکے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ذمہ دار بے نقاب ہوں گے تحقیقات مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ نے انسداد پولیو کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی ایمونائزیشن کارڈ رکھنے والے بچوں کو ہی سکولوں میں داخلہ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا 13 مئی سے ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اگلے ماہ میں پورے صوبے میں مربوط انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں پولیو کے کیسز کا سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے قوم کے مستقبل کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنا ہے۔ عثمان بزدار کو سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ٹیل فون کرکے داتا دربار کے باہر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں مبینہ زیادتی کے بعد 15 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.