اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چار دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی جس کے بعد آرمی چیف چاروں دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد چوہدری اسلم سمیت58افراد کے قتل میں ملوث ہیں،جبکہ ان دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں226افرادزخمی بھی ہوئے۔
فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں میں عطاالرحمان، صابر، فاروق بھٹی، گل زرین شامل ہیں ۔