دھرنے والوں کا اس بار پاکستان سیکریٹریٹ میں گھسنے کا منصوبہ ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد: 

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں کا اس بار پاکستان سیکریٹریٹ میں گھسنے کا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ متنازع خبر سے پہلے کچھ حقائق واضح کرنا چاہتا ہوں کیونکہ عوام کونہیں معلوم سچ کیا اور جھوٹ کیا ہے، ملک میں حقائق پر بات نہیں ہورہی، سچ بھی میڈیا پر چل رہا ہے اور جھوٹ بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خبر پر ایکشن لینا میرا کام ہے اور میری وزارت نے خبر پر ایکشن لیا، آرمی چیف سے ملاقات چھپ چھپاکر نہیں ہوئی سب کے سامنے ہوئی اور خوشگوارماحول میں یہ ملاقات  ہوئی لیکن کچھ لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ چیزوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لگتا ہے ڈان لیکس اور پاناما لیکس ملک کو لے ڈوبیں گے جب کہ  پرویز رشید کو متعلقہ صحافی کو متنازع خبرچھاپنے سے منع کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں سے لیکر آج تک کسی اجلاس میں سول اور ملٹری قیادت کے درمیان کوئی تلخ کلامی ہوئی اور نہ ہی آئی ایس آئی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب میں کوئی تلخ کلامی ہوئی ہے جب کہ  3 تاریخ کو ایسا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا لہذا تلخ کلامی والی بات سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.