دوبئی ،خبردار ہوشیا۔۔۔۔ مٹی کا طوفان آنے والا ہے

دبئی(ویب ڈیسک) امارات کے محکمہ موسمیات نے شہر میں تیز ہواؤں کی نئی لہر کے سبب مٹی کے طوفان کی پیش گوئی کردی ہے‘ حد نگاہ انتہائی کم رہے گی۔دبئی کے محکمہ موسمیات و زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نئی ہواؤں کی اس لہر سے مٹی کا طوفان آئے گا جس کے سبب حدِ نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ جائے گی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے۔

شمالی اور جنوبی علاقوں میں بادلوں کی تعداد زیادہ ہونے سے درجہ ٔحرارت میں کمی پیش آئی ہے اور آج دوپہر بارہ بجے درجہ حرارت 13 ڈگری ہے جبکہ کوہِ مبرح پریہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔موسم کی مناسبت سے ہوا میں نمی کا تناسب بالخصوص رات کے اوقات میں زیادہ رہے گا اور عربین گلف میں سمندر بھپرا ہوا ہوگا۔ نمی کا تناسب 31 سے 35 ڈگری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے موسم میں شہری بالخصوص ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر حادثے پیش آنے کا خطرہ رہے گا

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.