دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیارے کا آزمائشی سفر کامیاب

لندن: دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیارے کی آزمائشی پرواز کامیابی سے کرلی گئی۔ یہ طیارے کو 2019 میں کمرشل فلائٹس کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ برطانیہ کی کاؤنٹی بریڈ فورڈ شائر کے چھوٹے سے گاؤں کارڈنگٹن میں ائرلینڈر نامی دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیارے نے لینڈنگ کی۔ ائرلینڈر نے پرواز بھرنے کے بعد 4 گھنٹے تک فضا میں سفر کیا جس کے بعد کارڈنگٹن کی ہموار زمین پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ 92 میٹر طویل ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے لینڈ کرانے کیلئے کسی رن وے کی ضرورت نہیں اور یہ کسی بھی ہموار سطح پر باآسانی لینڈ کرسکتا ہے۔ مال بردار ائرلینڈر طیارہ 93 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 16 ہزار فٹ بلندی پر سفر کرسکتا ہے، جبکہ یہ 5 دن تک فضا میں رہ سکتا ہے۔اس سے قبل ائرلینڈر نے 24 اگست 2016 کو آزمائشی پرواز بھری تھی لیکن دوران لینڈنگ زمین سے ٹکرانے کے بعد بری طرح متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے کمپنی نے اس کی مرمت اور حادثے کی وجوہات پر کام کرنا شروع کردیا تھا تاہم ایک اسے ایک مرتبہ پھر آزمائشی پرواز سے گزارا گیا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.