ڈیووس:
دنیا کی آدھی سے زیادہ دولت پر 8 افراد قابض ہیں جن کے اثاثے 426 بلین ڈالرز پر مشتمل ہیں۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق دنیا کے 8 امیر ترین افراد مجموعی طورپر426 بلین ڈالرز کے مالک ہیں جو کہ دنیا کی آدھی سے زیادہ دولت بنتی ہے۔
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 75 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے، اسپین کے امانسیو آرٹیگا 67 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور امریکا کے وارن بفٹ 60.8 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ میکسیکو کے تاجر کارلوس سلم کا فہرست میں چوتھا، امیزون کے مالک جیف بیزوس پانچویں اورفیس کے بانی مارک زکر برگ چھٹے نمبر پر ہیں جن کے اثاثے بالترتیب 50 ،45.2 اور44.6 ارب ڈالرز ہیں۔