دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون جس پر آپ 4G انٹرنیٹ بھی چلاسکتے ہیں، سائز کتنا چھوٹا ہے اور قیمت کتنی کم؟ جان کر آپ بھی خریدنے کی خواہش کریں گے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ڈیوائسز کے سائز مختصر ترین ہوتے جا رہے ہیں۔ بڑے بڑے موبائل فونز سے سمارٹ فونز تک کا سفر طے کیا جا چکا ہے اور اب دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ یہ اس قدر چھوٹا اور کم قیمت ہے کہ جان کر ہر کوئی اسے فوری خریدنے کی خواہش کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ سمارٹ فون شنگھائی کی جیلی (Jelly)نامی فرم نے متعارف کروایا ہے۔ اس کی موٹائی صرف 0.5انچ، لمبائی 3.6انچ اور چوڑائی 1.7انچ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میں مہنگے ترین سمارٹ فونز والے تمام فیچرز موجود ہیں اور یہ 4جی کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور اس کی قیمت صرف 109ڈالر (تقریباً 11ہزار روپے)رکھی گئی ہے۔ فرم کے ماہرین نے کراﺅڈ فنڈنگ کے ذریعے رقم اکٹھی کرکے یہ فون تیار کیا ہے جو رواں سال اگست تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔اس فون کا نام بھی جیلی رکھا گیا ہے اور اس کا ایک ماڈل ’جیلی پرو‘ بھی بنایا گیا ہے جس کی قیمت 125ڈالر (تقریباً 13ہزار روپے) ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.