دنیا کا سب بڑا مسافر طیارہ 8جولائی کو پاکستان پہنچے گا

دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 آٹھ جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا۔  نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ہوا بازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے لیے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 4 انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم 8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.