دنیا تسلیم کررہی ہے کہ ’بیلٹ اینڈ روڈ اقدام‘ نسلوں کی ترقی ہے، وزیراعظم

بیجنگ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا باعث بنے گا اور دنیا تسلیم کررہی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام نسلوں کی ترقی کا اقدام ہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی وڑن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا باعث بنے گا جب کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام دنیا کے لیے ترقی کا پیغام ہے، دنیا تسلیم کررہی ہے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام نسلوں کی ترقی کا اقدام ہے، اس اقدام سے پاکستان اور چین کو فائدہ ہوگا۔

اس سے قبل چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ، ایئرپورٹ اور ہائی ویز کا جال چین کے مغربی حصے اور وسط ایشیاء4 کو گرم پانی تک لانے کے بہترین ذرائع ثابت ہوں گے.

اور ‘ایک خطہ ، ایک سڑک’ منصوبے کا یہ نمایاں پہلو ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا یہ اقدام اس خطے اور مغرب کے درمیان تجارت اور لوگوں کے درمیان رابطے کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اس منصوبے کا مضبوط پہلو رابطے قائم کرکے لوگوں کو جوڑنا ہے اور اس طرح نوع انسانی کو مشترکہ مستقبل ملتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اْن کی حکومت پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم شراکت دار بنانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب سان یا میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نائب صدر پاور چائنا شریک ہوئے۔

معاہدہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور چائنا پاور کے درمیان طے پایا جس کے تحت آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے تحت شمال سے جنوب گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اِن دنوں چین کے دورے پر ہیں۔

اس سال باؤ فورم کے تحت ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’دنیا کی وسیع تر خوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیاء4 ‘ رکھا گیا ہے۔

باؤ فورم ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کا مقصد ایشیائی ممالک اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

8 سے 10 اپریل تک جاری رہنے والی اس کانفرنس سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 10 اپریل کو خطاب کریں گے جبکہ اپنے دورے میں وہ چین کے صدر شی جن پنگ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ خواجہ ا?صف اور وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.