دماغی کینسرمیں مبتلا6سالہ بچے کا شاندار کارنامہ ،نمونیا کے ننھے مریضوں کیلئے 20لاکھ ڈالر جمع کرلئے

نیدرلینڈ نیدر لینڈ میں دماغ کے کینسر میں مبتلا6سالہ بچے کا شاندار کارنامہ،نمونیاکے شکارننھے مریضوں کے لئے 20لاکھ ڈالر جمع کر لئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق نیدرلینڈ میں 6سال کے بچے ٹی جن نے دوسروں کے لئے جینے کی مثال قائم کرتے ہوئے کچھ ہی دن میں نمونیا کے شکار ننھے مریضوں کے لئے 20لاکھ ڈالر کی غیر معمولی رقم جمع کرلی۔ٹی جن کے بارے اس کے والدین نے بتایا ہے کہ وہ دماغی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے،ڈاکٹرز نے کہاہے کہ وہ صرف ایک سال کا مہمان ہے۔
ٹی جن کو جب اس بارے میں معلوم ہواتو اس نے اپنی زندگی دوسرے بچوں کے لئے وقف کرنے کی ٹھان لی اور نمونیا کے مرض کا شکار معصوم بچوں کیلئے لوگوں کو نیل پالش لگاکر رقم اکھٹی کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا۔اسے ایک شاپنگ مال میں لے جایا گیا اوروہاں موجود تمام لوگوں کو جب اس کی مرض اور سوچ کے بارے میں آگاہ کیا گیا توعوام کا ایک سمندر اس کی جانب امڈ آیا اورنیل پالش لگوا کر رقم دیتے رہے اوریوں دیکھتے ہی دیکھتے ٹی جن نے20لاکھ ڈالرز جمع کرلئے ہیں.

About BLI News 3245 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.