کراچی میں ڈائریکٹر میڈ یا ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائز یشن طاہر جاوید نے میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں 43ممالک کے 90وفد شرکت کریں گے جبکہ 34ممالک کی فرمز اپنی مصنوعات نمائش میں پیش کریں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں 157ملکی فرمز بھی اپنی مصنوعات رکھیں گی۔طاہر جاوید نے کہا کہ نمائش میں الخالد ٹینک ،جے ایف تھنڈر ،کے ایٹ ائیر کرافٹ ،فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بھی پیش کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس بار ایکسپو سنٹر کے آٹھ ہالز میں نمائش کی جارہی ہے اور پچھلی نمائش کے مقابلے میں نو ممالک زیادہ شرکت کریں گے ۔اس موقع پر بریگیڈیئر وحید ممتاز نے کہا کہ ایک ادارہ ڈیفنس ایکسپورٹ کا ذمہ داری نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات رکھی جائیں گی ۔بریگیڈ ئیر وحید ممتاز نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی لیڈنگ آرمی میں شامل ہے ،دیگر ممالک کی فوجیں ہمارے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔
دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیاز 2016کا آغاز 22دسمبر سے کراچی میں ہو گا