دشمن کے انتشار اور افرا تفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے، آرمی چیف

دشمن کے انتشار اور افرا تفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(بی ایل ٰآئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کے انتشار اور افرا تفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پر آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم دیرپا امن کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ خطے میں امن کو تقویت مل رہی ہے۔ مقامی آبادی، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتیوں کو نکھار رہے ہیں۔

آمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہمیں چوکنا اور متحد رہنا ہوگا۔ دشمن کے انتشار اور افرا تفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے۔ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply