دبئی( بی ایل آٸی)متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے ایک سال میں 4 ارب ڈالر کی آن لائن شاپنگ کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگ کپڑوں، تصاویر، موبائل فون، الیکٹرانک سامان سمیت دیگر اشیاء کی خریداری آن لائن ویب سائٹس سے ہی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دبئی کے خریداروں نے صرف بیرونِ شہر سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر کی خریداری کی۔
آن لائن خریدوفروخت کے حوالے سے قائم کی جانے والی کمپنی کے شراکت دار کا کہنا ہے کہ شہری خریداری کے عوض گھر منگوانے کا بھاری معاوضہ دینے کو بھی تیار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دبئی کے شہری 20 سے تیس فیصد رعایت والی خریداری بہت زیادہ شوق سے کرتے ہیں، بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کمپنی کے پاس آرڈر زیادہ ہوتے اور مال ختم ہوجاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرڈر دینے کے بعد بیشتر اوقات شہریوں کو اُن کی چیز دو سے تین روز بعد موصول ہوتی ہے۔دبئی میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے آؤٹ لیٹ موجود ہیں، منگل کے روز ’امارتی ڈلیوریز‘ نامی کمپنی نے خریداروں کو خوش خبری سنائی کہ وہ دنیا بھر میں کہیں بھی آرڈر کرسکتے ہیں کیونکہ کمپنی اب ہر ملک سے اشیاء منگوا کر ڈلیور کرے گی۔
آن لائن اشیاء فروخت کرنے والی کمپنیوں نے ادائیگی کے مختلف طریقہ کار متعارف کرائے ہوئے ہیں، جن میں چیز گھر پہنچنے کے بعد ادائیگی ، آرڈر