دبئی پولیس اب اڑنے والی بائیک سے جرائم پر قابو پائے گی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی پولیس نے مستقبل قریب میں جرائم پر قابو پانے کا انوکھا حل ڈھونڈتے ہوئے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف کرادی۔دبئی پولیس نے جاپانی کمپنی کے اشتراک سے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے جسے ”ہوورسرف“ کا نام دیا گیا ہے اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔بیٹری سے چلنے والی فلائنگ موٹر بائیک ایک پولیس اہلکار کو لے کر 5 میٹر کی بلندی پر اڑسکتی ہے

اور مسافر کے بغیر بھی 6 کلومیٹر سے زائد طویل سفرکرسکتی ہے۔موٹرسائیکل 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر بھی جاسکتی ہے اور سنگل چارج پر 8 گھنٹے تک چلائی جاسکتی ہے جب کہ 25 منٹ تک 300 کلو وزن کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی اڑسکتی ہے۔ڈرون موٹرسائیکل میں پولیس اہلکار درمیان میں بیٹھ سکتا ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کیا جاسکے گا۔

About BLI News 3244 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.