کراچی ( بی ایل ٰآئی )13روزہ عوامی تھیٹروفیسٹیول 16اپریل سے آرٹس کونسل میں شروع کیا جارہا ہے جو 28اپریل کو ختم ہوگا جس میں داخلہ مفت ہے۔شہریوں کے لئے اُردو،سندھی، پنجابی، پشتو، سرائیکی سمیت دیگر زبانوں کے 14ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔ ان ڈراموں میں کامیڈی اور کلاسک کا رنگ نمایاں ہوگاجس سے عوام لطف اندوز ہوسکیں گے۔ آرٹس کونسل اس فیسٹیول میں تمام ہدایتکاروں اور فن کاروں کو ضروری سہولیات مہیا کررہا ہے۔ اس فیسٹیول میں “منڈا بگڑی جائے” رﺅف لالہ کالکھا کھیل اور ہدایت بھی انہی کی ہے جس میں شکیل صدیقی، سلیم آفریدی وغیرہ کی خوبصورت کامیڈی فیملیز ضرور پسند کرے گی۔ “محلہ پونے آٹھ” پرویز صدیقی کا لکھا کھیل جسے روفی انعم پیش کررہی ہیں۔خواجہ سراﺅں کی زندگی پر خوبصورت تھیٹر ہے۔ “سرگرہن” ہمارے سندھ کے معروف تحریر و ہدایتکار شاہ نواز بھٹی پیش کررہے ہیں۔سندھ میں کلچرل شوز پر بڑی مہارت رکھتے ہیں۔ “دھیاں رانیاں” پنجابی کھیل معاشرے میں جہیز کے موضوع پر محمد علی نقوی پیش کررہے ہیں۔خالد سلیم موٹر ہمارے فلمی اداکار اپنی زندگی کا اہم کردار ادا کریں گے۔ “لیلیٰ جنیسر” سندھی زبان کے کلاسک کھیل کو لکھا شاہ نواز بھٹی نے کی ہے جبکہ ہدایت سندھو علی نواز دے رہیں ہیں۔ “پٹ غل باچہ” کرشن چندر کے کھیل کو پہلی بار کلاسک پشتو زبان میں خان محمد صادق پیش کررہے ہیں۔یہ کھیل ادووزبان میں پہلی بار 1935ءکو پطرس بخاری نے نئی دہلی میں پیش کیا تھا۔ “پہلی سڑک” روزانہ سڑکوں پر معمول بننے والی قصے کہانیاں مخدوم ریاض پیش کررہے ہیں۔”بازو” سرائیکی زبان کا خوبصورت کلاسک تھیٹر ظہور ملک پیش کریں گے۔ “منجمد آنسو” خوبصورت فلمی جملوں پر مشتمل کھیل مجیب قریشی پیش کریں گے۔ “پاپا پیار اور پیسہ” کلاسک تھیٹر عوامی تھیٹر پیش کرنے والے سینئر جمیل راہی پیش کریں گے۔ “ارض پاک کی دیوانی” وطن عزیز پر قربان ہونے والی دیوانی کی داستاں تھیٹر پر حمید راٹھور پیش کریں گے۔ “ماں تجھے سلام” ہمارے نوجوان نسل میں ماں کا کردار کتنا مجبور ہے ، تحریر و ہدایت آدم راٹھور کی ہیں۔ماں کے موضوع پر خوبصورت سچی کہانی ہے۔ “ولیدادویل میں”سینئر اداکار ومصنف رشید صابر کا لکھا تھیٹر عابد نوید اور الطاف سومرو پیش کریں گے۔ محمد احمد شاہ نے کہاکہ صحافی برادری ہمیشہ آرٹس کونسل کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور بھرپور طریقے سے کوریج بھی دی جاتی ہے۔عوامی تھیٹر فیسٹیول کراچی کے عوام کے لئے ہے۔ اس تھیٹر میں ہر کوئی آسکتا ہے جس کے پاسز آرٹس کونسل سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔