خوشی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

خوشی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

خوشی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی( بی ایل آٸی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد ہوگا۔ دس سال تک کھیل کے میدان ویران رہے۔ لیگ کیلئے تمام تر مدد فراہم کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا میلا سجنے کو تیار ہے۔ افتتاحی میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں۔ کراچی میں کرکٹ کی ایکٹیوٹی ہونے جارہی ہے۔ جلد ایسا وقت آئے گا کہ سیکیورٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے  میئر کراچی وسیم اختر سے اختلافات کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ کیماڑی حادثے پر سندھ حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ کیماڑی واقعے  کی وجوہات کا پتا لگایا جارہا ہے۔ اس کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.