کیلی فورنیا(ویب ڈیسک )خوف کو نفسیاتی بیماری کہا جاتا ہے ۔اسکا علاج بھی فوری نہ کیا جائے تو انسان کی شخصیت تباہ ہوکر رہ جاتی ہے اور وہ فوبیاز میں مبتلاکر کام کاج سے بھی جاتا رہتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے شعبہ سائیکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر جان ٹی وکسٹڈ کی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران خوشبویات کے ذریعے سے خوف کو کم کیا جاسکتا ہے ۔خوشبویات انسانی دماغ پر انتہائی مثبت اثر ات مرتب کرتی ہیں۔تاہم خوف کی اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے خوشبویات کا چناوکیا جانا چاہئے۔ پروفیسر ڈاکٹر جان ٹی وکسٹڈ کا کہنا ہے کہ خوشبویات دماغ کے لمبک سسٹم کی کارکردگی کو درست کرنے میں معاون ہوتی ہیں،اس نظام پر انسانی جذبات و احساسات کا انحصار ہوتا ہے۔اس سے قبل ایک تحقیق کے دوران نیند کے دوران خوشبو کی مدد سے لوگوں کے خوف کو کم کرنے کا تجربہ کیا گیا ۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 15 صحت مند لوگوں کو دو مختلف چہروں کی تصاویر دکھا کر ان کو خوف اور خوشبو کے ساتھ تربیت دی۔ اس کے بعد ان افراد کو نیند کے دوران ایک تصویر سے منسلک خوشبو سونگھائی گئی اور جب یہ افراد سو کر اٹھے تو یہ اس خوشبو سے وابستہ تصویروں سے کم خوفزدہ تھے۔ محققین کے مطابق اس مشاہدے کو گہری یا کم گہری نیند کے دوران تھیراپی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب اس انوکھی دریافت سے خوف کے مریضوں کا نیند کے دوران علاج کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں لیونڈر ،چنبیلی ،گل چاپان،نازبوجیسے پھولوں کو اس مقصد کے لئے مفید پایا گیا ہے ۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.