خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

کراچی(فہیم صدیقی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ بھی نیب کے نرغے میں آگئے ،ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب سکھر نےرکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ اور داماد اویس قادر شاہ کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ،پی پی رہنما کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات گزشتہ دو سال سے تاخیر کا شکار تھیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال میں نیب نے پیپلز پارٹی کے وزراء اور رہنمائوں کے خلاف کئی انکوائریز کا آغاز کیا جو تاحال مکمل نہ ہوسکیں ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان ،اعجاز جاکھرانی ، نواب وسان ، ضیا لنجار ،سہیل انور سیال ،ستار راجپر ،رئوف کھوسواور سہراب سرکی کے خلاف تحقیقات تاخیر کا شکار ہیں ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیب نے چند وزراء کے خلاف انکوائری کا آغاز نامعلوم یا سیاسی مخالفین کی درخواست پر کیا جو اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.