خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم عرف کالا کو گرفتار کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی میں بھتہ ادا نہ کرنے پر قتل کئے جانے والے فراز کے قاتل کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کے قتل کا اعتراف اور بھتے خوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ، ملزم کی نشاندہی پر ایک اور ٹارگٹ کلر بھی رینجرز نے دھر لیا ہے ، دونوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل فہیم عرف کالا کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم قتل کرنے کے بعد رپوش ہو گیا تھا ، جبکہ مقتول چوڑیوں کا اسٹال لگایا کرتا تھا ، بھتہ ادا نہ کرنے پر فہیم عرف کالا نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، مفرور ملزم لانڈھی کے علاقے میں متعدد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری اور دیگر سنگین الزامات میں پولیس کو مطلوب ہونے کے ساتھ لانڈھی کے علاقے میں گٹکا اور منشیات کی سپلائی میں بھی ملوث رہا ہے ، واضح رہے کہ لانڈھی کے علاقے C/2 لانڈھی نمبر ساڑے تین میں9 اکتوبر بروز منگل رات گیارہ بجے کے قریب فہیم عرف کالا نے فائرنگ کر کے فراز انصاری ولد شمیم انصاری 22 سال کو قتل کر کے موقعے سے فرار ہو گیا ،مقتول کے ولد کی مدعیت میں لانڈھی تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 334/2018 بجرم دفعہ 302/34 درج کیا گیا ، مقتول کے ولد نے بتایا کہ واقعہ سے قبل 6 اکتوبر کو فہیم عرف کالا میرے بیٹے سے بھتہ لینے کے لئے ہفتہ بازار میں میرے بیٹے کے چوڑیوں کی اسٹال پر گیا تھا ، جہاں پر میرے بچے نے بھتہ ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا ، جبکہ بھتہ خور 7 اکتوبر کو پھر لانڈھی کے علاقے میں ہماری چوڑیوں کی دکان پر آیا اور 10 ہزار روپے بھتے مانگ رہا تھا ، دکان پر موجود میرے بیٹے نے فہیم عرف کالا سے کہا کہ میرا ولد ہمیں پانچ سوروپے ہفتہ جیب خر چی دیتا ہے ، دس ہزار روپے بھتہ میں کہا سے لاکر دو ، سات تاریخ کی رات کو دونوںبیٹے دکان سے واپس آئے تو مجھے واقعہ سے اگاءکر دیا تھا ، 9 اکتوبر کو میرا بڑا بیٹا مقتول فراز اپنی دکان میں موجود تھا کہ مجھے محلہ کے لڑکوں نے بتایا کہ کالا ارشاد ولد عبدالستار اور اس کا سوتیلا بیٹا فہیم عرف کالا ، کامران اور وصی نامی لڑکا اپنے ہاتھوں میں پستول لے کر آئے اور میرے بیٹے کو باغ والے اسکول سے متصل گلی میں لے جاکر منہ پر گولی مار کر موقع سے فرار ہو گئے ، میرے بیٹے فراز کوزخمی خالت میںریسکیوادارے کی ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جابحق ہو گیا ، گزشتہ روز رینجر ز نے تھا ، گرفتار نلزم کی نشاندہی پر اس کا ایک اور ساتھی حمادکی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ، ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، رینجر ز نے گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.