اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلح افواج کی قیادت نے پاکستان کی طرف سے حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی دلیرانہ جہدوجہد کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدارت کی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف ائر سٹاف ائر چیف مارشل مجاہد انور خان، وزارت دفاع و دفاعی پیداوار کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے ابھرتے ہوئے جیو سٹرٹیجک منظر نامے، بشمول سٹرٹیجک اور روایتی پالیسیوں و ڈاکٹرائن کے شعبوں میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر غور کیا۔ شرکاء نے ملک میں کووڈ. 19 کی مجموعی صورتحال اور اس وباء سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو مربوط بنانے کیلئے تشکیل دیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اجلاس نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، انصاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودرادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی دلیرانہ اور داخلی جدوجہد کی بھرپور سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔ اجلاس نے مسلح افواج کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جامع سیکورٹی حکمت عملی کے تحت خطرات کی تمام تر نوعیت کا بالکل مناسب انداز میں جواب دیا جائے گا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کی قربانیو ں کی تعریف کی۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دفاع و سلامتی کے تمام چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے مسلح افواج کے اشتراک کی تعریف کی۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.
Be the first to comment