خصوصی بچے قوم کا مستقبل ہیں، بلند حوصلے سے معذوری پر قابو پایا جا سکتا ہے،مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلند حوصلے سے معذوری پر قابو پایا جا سکتا ہے،معذور بچوں کیلئے انفرادی و اجتماعی حیثیت میں کام کرنا چاہئے ،معذور افراد کے دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ معذور افراد کو مفید شہری بنانے میں والدین کا کلیدی کردار ہوتا ہے،عہدکریں کہ معذوربچوں کیلئے انفرادی یااجتماعی طورپرکام کریں گے۔
وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کا کہناتھا کہ خصوصی بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں،خصوصی بچوں نے پاکستان کا نام ہرجگہ روشن کیا، تقریب سے خطاب کرتے طارق فضل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد کے 22 تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات میسر کیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 70 بسیں بھی دی گئیں، 5بسیںسپیشل بچوں کو دی گئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ پرائم منسٹر ریفارم پروگرام کے تحت تمام اہداف حاصل کریں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.