خاتون سے تین وقت کا کھانے لینے آنے والا بارہ سنگھا

اوسلو: 

انسان جب جانور سے محبت کرتا ہے تو وہ اس سے مانوس ہوجاتا ہے اسی طرح کا ایک بارہ سنگھا ناروے میں بھی خاتون سے اس طرح مانوس ہے کہ روزانہ کھانے کے وقت ان کے گھر چلا آتا ہے۔

ناروے میں گزشتہ تین سال سے ہر موسمِ سرما میں یہ بارہ سنگھا اپنی محسن خاتون کے پاس کھانا کھانے جاتا ہے اور ریٹائرڈ پینشنر خاتون پابندی سے اس کے پسندیدہ اسنیک اسے دیتی ہیں۔ تین سال قبل بارہ سنگھا ہرن ان کے گھر سے منسلک باغ میں آیا تو خاتون نے کھڑکی کھول کر اسے بسکٹ دیا جسے کھانے کے بعد ہرن قریبی جنگل لوٹ گیا، اگلی مرتبہ یہ جانور پھر آیا اور اپنی گردن لمبی کرکے خاتون سے دوبارہ بسکٹ لیا۔

اب ہرسال نومبر سے اپریل تک موسمِ سرما میں بارہ سنگھا خاتون کے گھر آتا ہے اور اپنا پسندیدہ بسکٹ کھا کر چلا جاتا ہے۔ گرمیوں میں وہ اپنے ہرن ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ بلندیوں پر چلا جاتا ہے لیکن سردی آتے ہی وہ دوبارہ میدان کا رخ کرتا ہے اور اس عرصے میں اپنی مہربان خاتون سے مزیدار بسکٹ اور اسنیکس کھاتا رہتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.