حیدرآباد:سرکاری ملازم اوربغیراے بی سی سرٹیفکیشن اداروں کے صحافیوں کو پریس ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد(بی ایل ٰآئی)حیدرآباد ڈویژن کے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ برائے سال 2019 کے اجرا ءکے سلسلے میں ڈویزنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد زاہد مصطفیٰ میمن کی زیر صدارت ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کارڈ کمیٹی کا ایک اجلاس آج ان کے دفترشہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا –

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازم صحافیوں اور بغیر اے بی سی سرٹیفکیشن اداروں کے صحافیوں کو پریس ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہیںکیے جائیں گے جبکہ نئے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے حصول کے لیے درخواست کنندہ کو مجوزہ درخواست فارم سمیت اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ایک حلف نامہ کہ وہ سرکاری ملازم نہیں ہے جمع کروانا لازمی ہوگا جبکہ وہ صحافی جو پہلے ہی اوتھ کمشنر سے تصدیق نامہ جمع کروا چکے ہیں وہ اس عمل سے مستثنی ہوں گے-

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ صحافی پرانا ا یکریڈیٹیشن کارڈ جمع کروانے ،درخواست فارم کی ایڈیٹر سے تصدیق کرانے سمیت ادارے کے کارڈ کی فوٹو کاپی جمع کروانے کے بھی پابند ہوں گے-

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈ پالیسی کے تحت ایکریڈیٹیشن کارڈ صرف میرٹ کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے –

اجلاس میں سینیئر صحافی علی حسن ، خالد کھوکھر، عبدالحفیظ عابد ، ناصر الدین شیخ ، عبدالروف چانڈیو، عرفان آرائیں ، محمد اقبال ملاح ، علی واحد اور انفارمیشن آفیسر محمد یعقوب بھی موجود تھے

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.