حکومت کے الیکٹرک معاملے پر بے اختیار ہے، کراچی چیمبر آف کامرس

 حکومت کے الیکٹرک معاملے پر بے اختیار ہے، کراچی چیمبر آف کامرس

کراچی(بی ایل ٰآئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ حکومت کے الیکٹرک معاملے پر بے اختیار ہے۔

چیمبر آف کامرس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر توانائی عمر ایوب کے الیکٹرک سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ حل کرائیں اور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے کراچی کا دورہ کریں۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ وزیراعظم تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص تاجر وصنعتکار برادری کا اجلاس بلائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کراسکے تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply