کراچی(بی ایل ٰآئی)حکومت کےا قدامات ،اعلانات کے برعکس ہوتے ہیں،زبیر موتی والا
سابق صدر کراچی چیمبر زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت اعلانات بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے کرتی ہے مگر اقدامات اس کے برعکس ہوتے ہیں۔
کراچی کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کے حوالے جیو نیوز سے گفتگو میں زبیر موتی والا نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو کراچی میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز پر فیصلہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نےکہا کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمت تو بڑھادی لیکن کیا اس فیصلے میں پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد نیپرا نے نئی قیمت وضع کرنے کے لیے اجلاس کرنا تھا، لیکن اسے ملتوی کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی کے فائدے کے لئے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ ہے۔
سابق صدر کراچی چیمبر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کاروباری لاگت کم کرنے کے اعلانات تو کرتی ہے لیکن اقدامات پیداواری لاگت بڑھانے کے کررہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا ہے کہ فرنس آئل سے سستی بجلی بنا کر مہنگی فروخت کی گئی کیا کمپنی مستقبل میں صارفین کو اضافی رقم واپس کرے گی؟
Be the first to comment