حکومت کی کارکردگی درست نہیں ہوئی توایک سال کے اندرڈاؤن کاؤنٹنگ شروع ہوجائی گی: جماعت اسلام

حیدرآباد(عبدالستار مندرہ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی کو درست نہیں کیا تو پھر ایک سال کے اندر اس کا ڈاؤن کاؤنٹنگ شروع ہو جائے گا،

منی بجٹ عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کیلئے پیش کیا گیا ہے ،منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا ،ساہیوال واقعے نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے اور ساہیوال سمیت سندھ ،کے پی کے ،بلوچستان اور پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے ادروں نے سفاکی کی انتہا کر دی ہے

حیدرآباد پریس کلب کی جانب سے دی جانے والی چائے کی دعوت پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ ملک سے بڑی تعداد میں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں

قومی ایکشن پلان جو کہ دھشت گردوں اور دھشت گردی کے خلاف بنا گیا جس میں پاک فوج اور پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں اور قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں لیکن قومی ایکشن پلان کی آڑ میں طاقت کے اندھے استعمال پر ایک بار پھر بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت کے دور میں 10لاکھ بیروزگاروں ٹیم شامل ہو گئی اور10لاکھ گھر دینے والی حکومت نے 50ہزار خاندانوں سے گھر اور روز گار چھین انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے

انہوں نے کہاکہ کپتان اور اُن کی ٹیم ناکام ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے مینڈٹ کو ریاستی طاقت کے ذریعے چھیننے کی کوشش کی تو کسی کا بھی مینڈٹ باقی نہیں رہے گا

انہوں نے کہاکہ حکومت میں آنے سے قبل کے دعوے دم توڑ رہے ہیں اور علیمہ خان کا نوم آنے کے بعد احتساب کا نعرہ ختم ہو تا جا رہاہے،ملک کی معیشت قرض لینے سے بہتر نہیں ہو تی بلکہ کرپشن کے خاتمے اور ملک کی لوٹی گئی دولت واپس کرانے سے بہتر ہو تی ہے

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت اپنے وعدوں سے برعکس چل رہی ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،بجلی ،گیس اور پانی کے بل آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ،گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل این کی تاخیر سے خرید کرنے کے سبب صنعتوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی شہادت پر ووٹ لیکر اقتدار کے مزے لینے کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے دوسری صورت میں آئندہ الیکشن میں انہیں ووٹ نہیں ملے گا

انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر کہا کہ کشمیر میں بھارت ظلم کی انتہا کر رہاہے اور حکومت نے جس طرح کرتار پور راہداری کھولنے کا کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اسے بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملیا میٹ کر رہاہے اس نے پہلے بھی سکھ برادری کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا ہے

انہوں نے کہاکہ کشمیر اشو کو اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مزید بہتر طریقے سے لے جانے کی ضرورت ہے اور پاکستانی حکومت قومی کشمیری پالیسی بنائے

انہوں نے 5فروری کو کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے یوم کشمیر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.