حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہوگئی ہے، مریم نواز
لاہور(بی ایل آٸی) مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ کورونا سے ہلاکتوں اور اسکے تدارک کے بجائے اس حکومت کی دلچسپی دیگر معاملات پر ہے۔ نااہل حکومت غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔ حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔