اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)سیکریٹری نجکاری نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 5 سال میں 48 ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری نجکاری رضوان ملک نے نجکاری پروگرام پیش کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں 7 اداروں کو فروخت کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویمن بینک، ایس ایم ای بینک، جناح کنونشن سینٹر کو پہلے مرحلے میں نجی شعبے کو فروخت کیا جائے گا۔
سیکریٹری نجکاری کے مطابق پہلے مرحلے میں مزید جن اردوں کو فروخت کےلئے پیش کیا جائے گا، ان میں ایل این جی کے 2 پاور پلانٹس (حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس) بھی شامل ہیں۔
رضوان ملک کے مطابق پہلے مرحلے میں نجی شعبے کے حوالے کئے جانے والے اداروں میں لاہورانٹرنیشنل ائر پورٹ، ماڑی، لاکھڑا کو شامل کیا گیا ہے ۔
نجکاری کمیشن کے سیکریٹری کے مطابق دوسرے مرحلے میں 3 سے 5 سال میں 41 اداروں کو فروخت کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اسٹیل خریدنے کیلئے 5 سے 6 کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے، جن کا تعلق چین اور روس سے ہے۔