حکومت کا پیٹرول مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ

کراچی(عبدالستار مندرہ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات منہگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے لیے وزارت پٹرولیم کی سمری کی منظور ی دے دی، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ روایتی طور پر ہر مہینے کے آخری دن ہوتا ہے، لیکن اس بار پٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے پر مہینہ ختم ہونے سے چار دن پہلے یعنی آج ہی سے عمل ہونے کا امکان ہے۔

آج رات بارہ بجے سے ایک لیٹر پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے اور ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے مہنگا ہوجائے گا۔

اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے لیٹر، مٹی کا تیل 59 روپے لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply