حکومت کا مریم نواز سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(محمد سلیم)حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں رکاوٹ کے بجائے اجازت دینےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی اور مریم نواز سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جلسوں میں شرکت کی اجازت دی جائےگی تاہم اپوزیشن کو کورونا سے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھنےکاکہاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت سمجھتی ہےکہ اپوزیشن جلسے کرکےخودکو بے نقاب کرے گی کیونکہ وہ شہریوں کوگھروں سے باہرنکالنے میں کامیاب نہیں ہوپائےگی۔

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پر امن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں، سیاسی اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کی تحریک ہے جب کہ عوام کو سیاستدانوں کی کرپشن بچاؤ تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں۔ 

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 16اکتوبر کو گوجرانولہ میں اپنے پہلے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ دوسرا جلسہ 18  اکتوبر کو کراچی میں کرانے کااعلان کیاگیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply