حکومت کا سال نو پر عوام کیلئے تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 31 دسمبر رات 12 بجے سے ہو گا۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.