حکومت کا روپے کی قدر میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وفاقی حکومت نے برآمد کنند گان کے مطالبے پر روپے کی قدر میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا۔

دسمبر کے آخر تک روپیہ 10 فیصد تک ڈی ویلیو کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے بڑآمد کنند گان کو خوش کرنے کے لئے روپے کی ویلیو میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان میں روپے کی قیمت میں کمی کے اقدام سے ملک پر کھربوں کا قرضہ بڑھ جائے گا۔

حکومت کے فیصلے کے بعد روپے کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرنسی کی ڈی ویلیو سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

اشیاء سستی ہو کر ملک سے باہر جاتی ہیں اور زیادہ فروخت ہوتی ہے جس سے ایکسپورٹر کو فائدہ ہوتا ہے لیکن بیلنس آف پے منٹ ان بیلنس ہوتا ہے۔

ملکی برآمدات بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں اور تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین نے روپے کی ویلیو میں کمی نے کرنے تنبیہ کی ہے تا کہ ملکی معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.