حکومت پنجاب نے کسان کے گھرگھر خوشحالی لانے کے لئے ایک اور انقلابی پروگرام کا اعلان کردیا ، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت اس نئے پروگرام سے پنجاب کے 52لاکھ کسان مستفید ہوں گے ، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت زرعی شعبہ میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا کر کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر فوری سبسڈی کی فراہمی شروع ہے ، سستی کھاد سے زرعی اجناس پر کسان کی لاگت کم ہوسکے گی اور کھاد کی کمی سے فصل کی پیداوار میں کمی کا خدشہ بھی ختم ہوگیا، ڈی اے پی کی فی بوری پر150روپے کی سبسڈی فراہمی شروع کردی گئی ہے ، محکمہ زراعت کسان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسے ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو اس کی پیداواری لاگت کو کم کرسکے، اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر رجسٹر ڈکسان آج ہی پنجاب زرعی ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں جبکہ رجسٹر ڈ کاشتکارسیکریچ کارڈ نمبر سپیس شناختی نمبر کارڈ نمبر8070پر بھیجیں اور تصدیقی پیغام موصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ پر میسج دیکھا کر رقم وصول حاصل کریں، یہ سبسڈی صرف پنجاب کے کسانوں کے لئے ہے ،ہر کسان ڈی اے پی کھاد کی20بوریوں تک سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.