اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وفاقی حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تجویز رد کرتے ہوئے پاکستان سٹیل ملزم کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے سٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو رد کردیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان سٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن نئی دستاویزت کے مطابق ای سی سی نے پاکستان سٹیل کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیل کی دوبارہ نجکاری کیلئے کابینہ نجکاری کمیٹی میں سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین کے ایک گروپ نے پاکستان سٹیل کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔