اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے صنعتوں کیلئے گیس کے نرخ میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صنعتوں کیلئے گیس کے نرخ 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں کمی کا فیصلہ صنعتی شعبے کی طرف سے شکایت پر کیا گیا ہے۔