حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کی طرف توجہ دے، سراج الحق

حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کی طرف توجہ دے، سراج الحق

حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کی طرف توجہ دے، سراج الحق

لاہور(بی ایل آٸی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی بیان بازی کو قرنطینہ میں رکھ کر مہنگائی کے طوفان کو روکنے کی طرف توجہ دے۔ حکومت کے ہاں تبدیلی کا مطلب بیوروکریسی کی تبدیلی ہے، جبکہ عوام حالات کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں سن کر عوام صبر کا پھل کھانے پر مجبور ہیں۔ اب تک کئی ڈاکٹرز اور نرسز کورونا وبا کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان مہیا نہ کرنا حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔ حکمرانوں کی وجہ سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کارکن رمضان المبارک میں انفرادی تربیت اور تزکیہ نفس کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنائیں۔ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے۔ قرآن کی تلاوت و مطالعہ کو بھرپور وقت دیں

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.