حکومت سے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ، آل پاکستان چیمبرز آف کامرس صدور کانفرنس

حکومت سے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ، آل پاکستان چیمبرز آف کامرس صدور کانفرنس

اسلام آباد( بی ایل آٸی)آل پاکستان چیمبرز آف کامرس صدور کانفرنس 2020کے اختتام پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر محمد احمد اور ملک بھر کے صدور کے ہمراہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

جس میں کہا گیا ہے آسان ٹیکس نظام، روپے کی قدر میں استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیہ میں حکومت سے ٹیکس معاملات ، بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹیکس ریفنڈز، پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات، صنعت سازی، تجارت، برآمدت اور درآمدات سے متعلق مختلف مطالبات پیش کیےگئے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی میں تجارت اور صنعت کے کردار کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور معیشت کی بحالی کےلیے حکومتی اقدامات کی حمایت کی جائے گی اور کاروباری آسانی کےلیے کیے جانے والے اقدامات کی بھی حمایت کی جائے گی ، اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شرح سود کو 13.25فیصد سے کم کر کے یک عددی کیا جائے۔

شفاف اور آسان ٹیکس نظام مرتب کیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس کی شرح کو 17فیصد سے کم کر کے یک عددی کیا جائے، تمام صنعتی خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو کم کی جائے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.