حکومت تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں،کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے:ممنون حسین
Dec 25, 2016BLI Newsتازہ ترینComments Off on حکومت تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں،کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے:ممنون حسین
اسلام آباد صدرمملکت ممنون حسین نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے وطن عزیز اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کرنے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں کررہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ، کرسمس کا تہوار آج(اتوارکو) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ کرسمس کا تہوار نہ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جشن ولادت کا دن ہے بلکہ یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت،امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب بھی دیتا ہے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے آفاقی پیغام کو پھیلائیں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ، موجودہ جمہوری حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہ صرف مسیحی بھائیوں بلکہ مسلمانوں کے نزدیک بھی نہایت مقدس ہستی ہیں، مسیحی برادری کی طرح مسلمان بھی انہیں اللہ کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی تعلیمات نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔
صدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے اور ان کی حب الوطنی اور پر امن رہنے کی خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ صدر نے امید امید ظاہر کی کہ مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔