حکومت بلوچستان نے زائرین سمیت تمام افراد کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی

حکومت بلوچستان نے زائرین سمیت تمام افراد کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی

حکومت بلوچستان نے زائرین سمیت تمام افراد کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی

کوئٹہ(بی ایل آٸی )ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی خبروں کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے زائرین سمیت تمام افراد کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیرصدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے، ایف آئی اے، کسٹم، پولیس اور ایف سی کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ ایران سے آنے اور جانے والے تمام راستوں کو بند کر کے پابندی عائد کی جائے۔ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں موجود 90 کے قریب افراد کے اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ تفتان میں ایران سے آنے والے افراد کیلئے کیمپ اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی خبروں کے بعد حکومت بلوچستان نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ پاکستان کے 5 ہزار کے قریب زائرین ایران میں موجود ہیں جنہیں مارچ کے مہینے میں واپس آنا ہے۔ ایران سے درخواست کریں گے کہ زائرین کو فی الحال ایران میں رکھا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے کہا کہ تفتان میں ایران سے آنے والے افراد کیلئے رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ ماہ 7 ہزار 664 کے قریب زائرین ایران کے راستے بلوچستان آئے تھے جن کا ڈیٹا ہ موجود ہے، ان کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.