حکومت اس وقت پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 46 پیسے آمدنی حاصل کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول جب ریفائنری سے نکلتا ہے تو اس کی قیمت 113 روپے 40 پیسے ہوتی ہے۔
ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 9 روپے 74 پیسے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 9 روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 2 روپے 6 پیسے وصول کرتی ہے۔
یوں حکومت پیٹرول کے ہر ایک لیٹر پر 21 روپے 38 پیسے کماتی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس فیکٹری قیمت 106روپے79 پیسے فی لٹر ہے، اس پر کسٹم ڈیوٹی 10 روپے79 پیسے، پی ڈی ایل 9 روپے 14 پیسے اور سیلز ٹیکس 9 روپے 2 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔
یوں حکومت کی ڈیزل سے فی لیٹر آمدن 28 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہے۔
Be the first to comment