پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن رہنما بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کےلئے ڈرامے بازی کرتی رہے گی ۔
سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں نئی حکومتیں مسلط کی گئی ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ میں نوکریوں کا اور نہ ہی گھروں کا ذکر ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ ضمنی الیکشن میں مختلف پارٹیوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، یہ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ صرف ضمنی الیکشن کےلئے ہی ہو گا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان نےکہاتھا ایک کروڑنوکریاں دیں گے،50لاکھ گھربنائیں گے،بجٹ میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟تبدیلی والے بجٹ میں تعلیم اورصحت سمیت ہر جگہ کٹ لگایاگیا۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ سنا تھا خان صاحب 100 دن میں انقلاب لائیں گے،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا اور اس کا اثرغریب پرپڑےگا،حکومت مسائل سےعوام کی توجہ ہٹاکر ڈرامےبازی کرتی رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،سی پیک پر مختلف وزراء نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں، ہمیں خارجہ پالیسی میں بچگانہ غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں۔