حکومتِ سندھ نے کرونا وائرس اور بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کراچی(عبدالستار مندرہ)حکومتِ سندھ نے کرونا وائرس اور بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت  معاشرتی تحفظ اور معاشی استحکام کے اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ حارث گازدار، سیکریٹری خزانہ سید حسن نقوی، سیکریٹری زراعت عبدالرحیم سومرو، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری لائیو اسٹاک اور سیکریٹری انڈسٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ اگلے ہفتے سے کراچی ڈویژن کے 10 یونین کونسل سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار اکٹھا کرنے شروع کئے جائیں گے اور  اکتوبر تک پورے صوبے کے اعداد شمار اکٹھے کئے جائیں گے جس کے تحت سندھ سوشل رجسٹری نمبر دیا جائے گا جس کے بعد موبائیل سے ایس ایم ایس کے زریعے رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا جس کی تصدیق کے بعد نومبر میں کرونا وائرس اور لاک ڈائون سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کی جائے گی۔ اجلاس میں حارث گازدار کی سربراہی میں کمیٹی بنائے گئی جو 3 روز میں بارش متاثرہ اضلاع میں سے ڈپٹی کمشنر سے تمام تفصیلات کے گی جس کے بعد آئندہ 10 روز میں بارش متاثرہ افراد کو نقد رقم دی جائے گی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر شعبوں اور افراد کی بحالی کے متعلق بھی تجاویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن پر توجہ دی ہے اور حکومتِ سندھ نے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کے لئے 34 ارب روپے رکھے ہیں یہ رقم زراعت، لائیو اسٹاک، سمال انڈسٹریز، آسان قرضوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اسارٹ اپس اور کیش ٹرانسفر کی صورت میں عوام تک پہنچائی جائے گی۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ بجٹ 2020-21 میں زراعت کے لئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں کو چاول پیداوار کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے 1 ارب، فرٹیلائزرز کی مد میں سبسڈی کے لئے 1 ارب اور پیسٹیسائیڈز کے لئے بھی ایک 1 ارب روپے رکھے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری زراعت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے لئے طریقے کار جوڑنے 15 روز بعد اجلاس میں مکینزم ٹائیم لائین کے ساتھ پیش کیا جائے۔انہونے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کی بحالی کے لئے آسان قرضے فراہم کرنے کے لئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو سندھ بینک کے زریعے آسان شرائط پر دئے جائیں گے چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اسٹار اپس کے لئے بھی 1200 ملین روپے رکھے گئے ہیں انہونے سیکریٹری انویسٹمنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سندھ کے پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر اسٹارٹ اپ پر بہت زیادہ کام کیا جا سکتا ہے، انہوں نے سیکریٹری انویسٹمنٹ کو کہا کہ وہ آئی ٹی جامعات کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے بھی 20 ارب روپے کیش ٹرانسفر کے لئے رکھے گئے ہیں جو آن لائین بینکنگ کے زریعہ لوگوں تک پہنچائے جائیں گے جس کے لئے نادرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے ڈیٹا لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اسپیشل اسسٹنٹ حارث گازدار نے کہا کے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور کاروبار کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے جس کے لئے نادرا، بی آئی ایس پی، مردم شماری اور پولیو ورکر کے رجسٹر سے ڈیٹا لیا جائے گا۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply