اسلام آباد حکمران جماعت نے فلیگ شپ کمپنی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
وزیر اعظم کے بچوں نے پاناما کیس کے حوالے سے فلیگ شپ کمپنی کی دستاویزات عدالیہ عالیہ میں جمع کرا دی ہیں جو 211صفحات پر مشتمل ہیں ۔
دستاویزات میں 2005ءسے 2001ءتک کی آڈٹ رپورٹس اور دیگر دستاویزات شامل ہیں جبکہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دستاویزات عدالتی معاونت کیلئے جمع کرا رہے ہیں ۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ” حسن نواز فلیگ شپ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں“۔وزیر اعظم کے بچوں کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز میں کمپنی ڈائریکٹر کی ذمہ داریوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔