حادثوں سے ذرا پہلے کی مشہور تصاویر

لندن

زندگی رواں دواں رہتی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے۔ لوگ چلتے چلتے گرجاتے ہیں یا ہماری سواریاں جواب دے جاتی ہیں۔

اس تصویری البم میں دنیا بھر میں عین حادثات یا ان سے چند سیکنڈ پہلے لی گئی تصاویر ہیں جن میں سے بعض واقعات سنگین معاملات بھی کی جانب بھی اشارہ کرتے ہیں۔

تیز رفتار کار پانی اڑاتی ہوئی ایک شخص کو بھی بارش کے پانی میں نہلاگئی۔

ایک بس میں خواتین اترنے لگیں کہ دروازہ بند ہوگیا اور ان کا سر دروازے میں پھنس گیا۔ عین اسی لمحے یہ تصویر کھینچی گئی۔

شاید یہ ہاتھی گاڑی میں موجود لوگوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے یا شاید ان پر غصہ ہورہا ہے کہ آپ میرے علاقے میں کیا کررہے ہیں۔ لیکن یہ بھاری بھرکم ہاتھی کار کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

ایک صاحب بڑے اہتمام سے کیک لے جارہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور لڑکھڑا کر گرے۔ اس کے بعد کیک کی حالت کا آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

لاری کو حادثہ ہوا اور سینکڑوں درجن انڈے سڑک پر گرگئے ۔

ایک کبوتر ایک بچے کے سر پر اپنے پنجے گاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

اوہو! ایک سائیکل کے ساتھ بہت برا ہوا لیکن اس کے سوار کے ساتھ اس سے بھی برا ہوا۔

ایک خاتون نے اپنی سالگرہ پر چھوٹے کپ کیک پر لگی موم بتیاں بجھانے کی کوشش کی تو موم بتی کے شعلے ان کے بالوں سے لپٹ گئے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.