جیولری میں کیا ہےخاص

جو سجتا ہے کلائی پر کوئی زیور حسینوں کی

تب ہی بڑھتی ہے قیمت جوہری تیرے نگینوں کی

 

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جو زیور صنف نازک کی کلائی پر سجے وہی قیمتی ۔ ۔۔۔یا یوں کہا جائے کہ زیور کی قدروقیمت ہی عورت کی کلائی سے منسلک ہے تو بے جا نہ ہوگا یہی وجہ ہے کہ مختلف احساسات و جذبات سے لبریز‘ تصویر کائنات میں رنگ بکھیرنے والی صنف نازک کیلئے (زیور) بالی‘ جھمکا‘ کنگن‘ پائل اور چوڑیوں کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

خواتین کے لئے زیورات کی اسی اہمیت کے پیش نظر جیولری کے نت نئے رجحانات مارکیٹ میں متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں جسے دیکھنے کے بعد خریدنے کی جستجو یا یوں کہیں پہننے کی لگن خواتین کو بے چین کردیتی ہے۔

اور یہ لگن ایک ختم نہ ہونے والی خواہش کے طور پر تمام عمر کی خواتین میں پائی جاتی ہے خواتین چاہے عمر کی اکیسویں بہار میں ہوں یا چالیسویں جیولری کا استعمال لازمی سمجھتی ہیں لیکن یہ شوق جنون کی حد تک لڑکیوں میں زیادہ پایا جاتا ہے آفس جانا ہو یا کسی تقریب میںجیولری بنا صنف نازک کا تصور ہی ممکن نہیں۔

گزشتہ برس سے خواتین میں جیولری کا زیادہ رجحان دیکھنے میں آیاکہیں اس برس نیکلس ایک بار پھر خواتین کی صراحی دار گردن کی زینت بن گیا تو کہیں کف بریسلٹ ان کےہاتھوں کی آرائش کا بیش بہاذریعہ۔

جی ہاں! گزشتہ برس جیولری کے بڑھتے رجحان نے خواتین میں زیور کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا تاہم کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ اس برس خواتین جیولری میں کیا پسند کررہی ہیں وہ کون کون سی اہم جیولری ہے جس کا فیشن خواتین میں ایک بار پھر لوٹ آیا ہے تو آئیے بات کرتے ہیں خواتین میں مقبول جیولری ٹرینڈز کی ۔۔۔

جیولری میں کیا ہےخاص

ٹسلز ایئر رنگز

ٹسلز ایئر رنگ کا بڑھتا رجحان گزشتہ برس سے خواتین میں زیادہ دیکھنے میں آیا عید ہو یا شادی کی تقریبات،ریمپ پر واک ہو یا فلم ایوارڈ شوبز انڈسٹری کی خواتین سمیت عام خواتین میں ٹسلز ایئر کاانتخاب زیادہ دیکھنے میں آیا ۔ کہیں شوبز کی معروف حریم فاروق جیولری کی شاپ پر ٹسلز ایئر رنگ پہنتی دکھائی دی تو کہیں خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا بھی ٹسلز ایئر رنگ کے ہمراہ فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا ٹسلز ایئر لمبے اور چھوٹے دونوں سائز میں خواتین کے کانوں میں سجاوٹ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ دوسری جانب عام خواتین اور لڑکیاںبھی عام روٹین سے لے کر تہواروں اور تقریبات تک کے لیے ٹسلز ایئر رنگ کا انتخاب کرتی ہیں۔

دیدہ زیب ، سادہ ویلوٹ چوکرز ، اینکلیٹس اور لیئرڈ نیکلس

٭اس سال بھی دیدہ زیب اور سادہ ویلویٹ دونوں قسم کے چوکر کا فیشن خواتین میں زیادہ مقبول ہے ۔ویلویٹ چوکرز کی مقبولیت میں اس وقت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جب ویلویٹ کا سادہ سا چوکرز معروف اداکارہ عروہ حسین کی گردن میں ریڈ کارپٹ میں دیکھا گیا ۔شوبز خواتین کے علاوہ عام خواتین میں بھی ویلویٹ چوکرز کا خاصا بڑھتا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔دوسری جانب عروسی ملبوسات کے لیے بھی چوکر کا اسٹائل منتخب کیا جارہا ہے جسےمیٹل سے بنایا جاتا ہے اور خوبصورت انداز میں کندن، نگینوں اور موتیوں وغیرہ کا کام کیا جاتا ہے۔

٭ خواتین میں ویلویٹ چوکرز کی طرح اینکلیٹس بھی خاصے مقبول ہیں اینکلیٹس اسٹائل ہالی ووڈ حسیناؤں کا مقبول فیشن ہے جو جینز اور ٹی شرٹ پر خواتین کی گردن کی خوبصورتی کو دو چند کردیتا ہے اینکلیٹس میٹل ،ڈائمنڈ اور موتی تینوں قسم میں صنف نازم میں خاصے مقبول ہیں۔

٭ اس برس چوکرز اور اینکلیٹس کے ساتھ ساتھ لیئرڈ نیکلس کا فیشن بھی خاصا مقبول ہورہا ہے لیئرڈ ایک،دو یا پھر تین لیئر کے ساتھ خواتین میں زیادہ مقبول ہے یہ میٹل اور پرل دونوں شیپ میں کسی بھی لباس پر خواتین کا بآسانی انتخاب بنتا ہے ۔

ہوپ ایئررنگ

Asymmetrical Hoops ایئررنگز کا فیشن خواتین میں اس برس زیادہ مقبول ہے ایسمیٹریکل ہوپ اسٹائل ایئر رنگز مشرقی یا مغربی دونوں قسم کے لباس کے ساتھ پہنا جارہا ہے ، تاہم میٹل کی ایسمیٹریکل ہوپ اسٹائل ایئر رنگ اس برس زیادہ مقبول ہورہی ہیں ۔دوسری جانب بڑی یا گول بالیوں میں اون ،موتی یا دھاگوں سے بنی چھوٹی بالز کو بالی میں ڈال کر ہوپ ایئر رنگ کا فیشن خواتین میں بے حد مقبول ہے۔

اسٹیٹمنٹ ایئر رنگ

اس برس اسٹیٹمنٹ نیکلس سے زیادہ اسٹیٹمنٹ ایئر رنگ کا فیشن خواتین میں زیادہ پسند کیا جارہاہے اگرچہ یہ سائز میں بڑے اور دیگر ایئر رنگ سے زیادہ بھاری ہوتے ہیں لیکن جیولری کا یہ اسٹائل خواتین میں مزید نکھا ر کا سبب بن جاتا ہے ۔

ایئر کف ایئر رنگ

اسٹیمنٹ رنگ کے ساتھ ساتھ ایئر کف رنگ کا فیشن بھی اس برس دوبارہ لوٹ آیا ہے ایئر کفس ایئر رنگ کو کان کی اوپری سطح سے لے کر نچلی سطح تک پہنا جاتا ہے اور یہ اسٹائل بیرونی سطح پرخوبصورت انداز میںکان کو پورا ڈھانپ لیتا ہے ۔

ڈبل رنگ

ڈبل رنگ کا فیشن بھی اس برس خواتین میں مقبولیت پارہا ہے اس اسٹائل میں ایک کے بجائے دو رنگ خواتین انگلیوں میں پہنتی ہیں ۔اگر یہ اسٹائل دو انگلیوں میں نہ پہنا جائے تو کسی ایک انگلی میں بھی بطور خاص پہنا جاسکتا ہے ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.