کراچی (رپوث ہارون رشید ) ملیر کورٹ نے لانڈھی جیل میں رشوت وصولی کے لیئے قیدی پر تشدد میں ملوث چار اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، 11 ماہ سے قید نوجوان راجا صفدر کو ملاقاتی سے رشوت دلوانے کے لیئے والد کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، والد سبحان علی عالمانی ملیر عدالت پہنچ گیا، ڈسٹرکٹ جج نے فریقین کو عدالت طلب کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا، تفصیلات کے مطابق لانڈھی جیل میں قیدیوں کو تشدد کرکے اس سے ملاقات کے لیئے آنے والوں سے بھاری رشوت کی وصولی کے لیئے قیدیوں پر تشدد عام ہو گیا ہے، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شہری سبحان علی عالمانی جب اپنے قیدی بیٹے سے ملاقات کے لیئے جیل پہنچا تو تشدد کے باعث اس کا زخمی بیٹا راجا صفدر اپنے والد کے سامنے رو پڑا، ایسی صورتحال کے بعد سبحال علی عالمانی نے ملیر کورٹ پہنچ کر ضلع میجسٹریٹ کو 27 اپریل کوتحریری درخواست دی جنہیں عدالت نے بدھ کے روز طلب کیا ابتدائی معلومات کے بعد ضلع جج نے قیدی پر تشدد میں ملوث چار پولیس اہلکاروں نادر، راشد، فرمان اور نواز کے خلاف شاھ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیئے، قیدی کے والد سبحان علی عالمانی نے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ بھر میں بدترین جیل اور بھی ہونگے لیکن لانڈھی جیل جیسا بدترین جیل نہیں ملے گا، جہاں پولیس اہلکاروں نے رشوت وصولی کے لیئے قانون کی دھچیاں بکھیر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنی زوجہ کے ساتھ لانڈھی جیل میں گیارہ ماہ سے قید اپنے بیٹے راجا صفدر سے ملاقات کے لیئے پہنچا تو پولیس نے بھاری رشوت طلب کی ملاقات کے بعد جب میں دوسری دفعہ ملاقات کے لیئے پہنچا تو میرے بیٹے کورشوت طلبی کے لیئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے خلاف ملوث پولیس اہلکاروں پر قانونی کارروائی کے لیئے ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کو درخواست دی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رشوت خور اور قانون شکن پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.