جھنگ: زرداری ملک کو لوٹا اور اب کرپشن کی بات کرتے ہیں:شہبازشریف

جھنگ(بی ایل ٰآئی ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب 56 نہيں پنجاب کے 56 ہزار اداروں کی تحقیقات کریں، اگر میرے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو میرا گریبان پکڑا جائے۔

شہباز شریف کا جھنگ میں ایل این جی پاورپلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے جن منصوبوں کاآغاز کیا آج وہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے نوازشریف کے وعدوں کی تکمیل کررہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان کو قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے تو سب اسٹیک ہولڈرز کو ملنا ہوگا۔

کرپشن کے بھوت کو کنٹرول کرنےکے لیے وہ قانون بنائیں جو سب کیلیے ہو۔سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں بیورو کریٹس اور پارلیمنٹ کو مل کر نیا معاہدہ لکھنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’ہمارا احتساب شوق سےکریں لیکن اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، جنھوں نے ملک کو کنگال کیاان سےکوئی نہیں پوچھےگا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے قرض معاف کرائے اور یہی لوگ بھی کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بابر اعوان جو ٹی وی پر درس دیتے ہیں نندی پور پلانٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ان کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ نندی پور پاور پلانٹ میں کرپشن کے ذمےدار ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نے خود ملک کو لوٹا اور اب کرپشن کی بات کرتے ہیں، اگر نیب نے ان کا احتساب نہ کیا تو قوم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غریب قوم کے 22 ماہ ضائع کیے ہیں، اب نتھیا گلی کے پہاڑ سے اتر کر انہیں پشاور میں میٹروبس کا خیال آیا ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.