سیﺅل (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں شادیوں کے موسم کے آغاز کے باعث غیرملکی کمپنیوں کی پرتعیش مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں ستمبر کے آغاز سے شادیوں کا موسم شروع ہوجاتا ہے چنانچہ غیرملکی کمپنیوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے
کیلئے اپنی پرتعیش مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یکم ستمبر تک غیر ملکی کمپنیوں کی پرتعیش مصنوعات کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کیا جاچکا تھا جس میں مزید اضافہ یقینی ہے۔امریکی بیوٹی کمپنی کے کورین یونٹ کے ایک افسر اسٹی لاﺅڈر کے مطابق انھوں نے اپنی مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ خام مال کے نرخوں اور لیبر اخراجات میں اضافے کے باعث کیا۔